Nabi Ke Paye Aqdas Se

نبیؐ کے پائے اقدس سے ہے مجھ کو رابطہ رکھنا فرشتو سنگ اَسود تک لحد میں راستہ رکھنا



شہیدانِ محبت کے لئے یہ رزق کافی ہے درودوں کا سلاموں کا زباں پر ذائقہ رکھنا



مکاں میں رہ کے سیر لامکاں کرنے کی خواہش ہے تو در ہی در کھُلیں گے ایک در سے واسطہ رکھنا




Get it on Google Play



لِٹا کر قبر میں جب خاک مجھ پر ڈال دی جائے تو کتبے کی جگہ ٹوٹا ہوا اک آئنہ رکھنا



علیحدہ ہو کے بھی ملتی رہے گی زندگی تم سے مظفر موت کا مرنے سے پہلے تجربہ رکھنا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah