Nisaan Ki Ghatta Chhai Hai Phir Rehmat e Rab Se

نیساں کی گھٹا چھائی ہے پھر رحمتِ رب سے بےتاب صدف حسرتِ گوہر میں تھی کب سے




Get it on Google Play



خوش ذائقہ اَثمار، یہ گُل ہاے حَسیں رنگ کیا خوب ہیں پیدا کیے یک دانۃ حَب سے



اِعلانِ نبّوت سے کُھلے بند دریچے ہررازکھلا سرِنبوت کُھلا جب سے



گوعرش بھی اللہ کی ہیبت سےہےلرزاں کرتا ہےمگرپیاروہ مخلوق میں سب سے



بےسودنہیں دن کے اُجالوں میں بھی رونا دُھلتی ہےسیاہی تو فقط گریۃ شب سے



پڑھتےہیں وہ قرآن ترا نوک سناں پر ڈرتےنہیں عاشق تِرےشمشیرکےلب سے



پھیلاۓ نہ پھر ہاتھ کبھی غیر کے آگے اللہ سئ الطافؔ تعلق ہوا جب سے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah