بہاروں کی رُت یا کہ برسات ہو گی سہانا وہ دن یا حسین رات ہوگی حضور آپ ﷺ سے جب ملاقات ہوگی
حضور آپ ﷺ سے کب ملاقات ہوگی؟
وہ زر تار ملبوس میں شب کا دُلہا کہ جھلبل ستاروں کی بارات ہوگی حضور آپ ﷺ سے جب ملاقات ہوگی
حضور آپ ﷺ سے کب ملاقات ہوگی؟
گِریں آبشاریں رسیلے سُروں میں وہ گُن گاتی ندیوں کی سوغات ہوگی حضور آپ ﷺ سے جب ملاقات ہوگی
حضور آپ ﷺ سے کب ملاقات ہوگی؟
چلے باد صبح لۓ کیفِ مستاں ثنا خوان و اقصاں نباتات ہوگی حضور آپ ﷺ سے جب ملاقات ہوگی
حضور آپ ﷺ سے کب ملاقات ہوگی؟
نہ رنگ و بُوۓ گل، نہ قمری نہ بلبل نظر میں فقط آپ کی ذات ہو گی حضور آپ ﷺ سے جب ملاقات ہوگی
حضور آپ ﷺ سے کب ملاقات ہوگی؟
پرندوں کے نغماتِ مدحت سرائی گلوں کے لبوں پہ مناجات ہوگی حضور آپ ﷺ سے جب ملاقات ہوگی
حضور آپ ﷺ سے کب ملاقات ہوگی؟
حضور آپ ﷺ کی آمدِ پاک گھر میں ہمارے لیے وجہِ برکات ہوگی حضور آپ ﷺ سے جب ملاقات ہوگی
حضور آپ ﷺ سے کب ملاقات ہوگی؟
سجایا خدا نے فلک لامکاں تک میں بندہ ہوں کیا میری اوقات ہوگی حضور آپ ﷺ سے جب ملاقات ہوگی
حضور آپ ﷺ سے کب ملاقات ہوگی؟ نہ کچھ ہوش الطافؔ باقی رہے گی جو مائل وہ چشم عنایات ہوگی حضور آپ ﷺ سے جب ملاقات ہوگی
حضور آپ ﷺ سے کب ملاقات ہوگی؟