We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Naat Sarkar Ki Parhta Hun Main

Syed Altaf Hussain Gillani

نعت سرکار کی پڑھتا ہوں میں بس اسی بات سے گھر میں میرے رحمت ہو گی اک تیرا نا وسیلہ ہے میرا رنج و غم میں بھی اسی نام سے راحت ہو گی


یہ سنا ہے کہ بہت گور اندھیری ہو گی قبر کا خوف نہ رکھنا اے دل وہاں سرکار کے چہرے کی زیارت ہو گی


کبھی یٰسین کبھی طٰہٰ کبھی والیل آیا جس کی قسمیں میرا رب کھاتا ہے کتنی دلکش میرے محبوب کی صورت ہو گی



Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play


حشر کا دن بھی عجب دیکھنے والا ہو گا زلف لہراتے وہ جب آئیں گے پھر قیامت پہ بھی خود ایک قیامت ہو گی


ان کو مختار بنایا ہے میرے اللہ نے خلد میں بس وہی جا سکتا ہے جس کو حسنین کے بابا کی اجازت ہو گی


میرا دامن تو گناہوں سے بھرا ہے الطاؔف اک سہارا ہے کہ میں ان کا ہوں اسی نسبت سے سرِ حشر شفاعت ہو گی

Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah