We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Na Mayoos Ho Mere DukhNot Verified

Hassan Raza Khan Barelvi

نہ مایوس ہو میرے دُکھ دَرد والے درِ شہ پہ آ ہر مرض کی دَوا لے


جو بیمارِ غم لے رہا ہو سنبھالے وہ چاہے تو دَم بھر میں اس کو سنبھالے


نہ کر اس طرح اے دِلِ زار نالے وہ ہیں سب کی فریاد کے سننے والے


کوئی دَم میں اب ڈوبتا ہے سفینہ خدارا خبر میری اے ناخدا لے


سفر کر خیالِ رُخِ شہ میں اے جاں مسافر نکل جا اُجالے اُجالے


تہی دست و سودائے بازارِ محشر مری لاج رکھ لے مرے تاج والے


زہے شوکت آستانِ ُمعلی یہاں سر جھکاتے ہیں سب تاج والے


سوا تیرے اے ناخدائے غریباں وہ ہے کون جو ڈُوبتوں کو نکالے


یہی عرض کرتے ہیں شیرانِ عالم کہ تو اپنے کتوں کا کتا بنالے


جسے اپنی مشکل ہو آسان کرنی فقیرانِ طیبہ سے آکر دعا لے


خدا کا کرم دستگیری کو آئے تیرا نام لے لیں اگر گرنے والے


دَرِ شہ پر اے دِل مرادیں ملیں گی یہاں بیٹھ کر ہاتھ سب سے اُٹھالے


گھرا ہوں میں عصیاں کی تاریکیوں میں خبر میری اے میرے بدرالدجیٰ لے



Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play


فقیروں کو ملتا ہے بے مانگے سب کچھ یہاں جانتے ہی نہیں ٹالے بالے


لگائے ہیں پیوند کپڑوں میں اپنے اُڑھائے فقیروں کو تم نے دوشالے


مٹا کفر کو دِین چمکا دے اپنا بنیں مسجدیں ٹوٹ جائیں شوالے


جو پیشِ َصنم سر جھکاتے تھے اپنے بنے تیری رحمت سے اللہ والے


نگاہے زِ چشمِ کرم بر َحسنؔ ُکن بکویَت رَسیدست آشفتہ حالے


Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah