Na Koi Rusukh o Aasar Chahiye

نہ کوئی رُسوخ و اَثر چاہیے فقط تیری سیدھی نظر چاہیے



زمانہ کی خوبی زمانے کو دے مجھے صرف دردِ جگر چاہیے



رہے جس میں عشقِ حبیبِ خدا وہ دل وہ جگر اور وہ سر چاہیے



کوئی راج چاہے کوئی تخت و تاج مجھے تیرے پیارے کا در چاہیے



بنے جس میں تقدیر بگڑی ہوئی الٰہی مجھے وہ ہنر چاہیے




Get it on Google Play



ہیں دنیا میں لاکھوں بشر پر وہاں خبر کے لئے بے خبر چاہیے



خزانے سے رب کے جو چاہو سو لو نبی کی غلامی مگر چاہیے



دعائیں توسالکؔ بہت ہیں مگر اثر کے لیے چشمِ تر چاہیے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah