Mere Seenay Mein Jab Tak

مرے سینے میں جب تک دل رہے گا مجھے قرب آپؐ کا حاصل رہے گا




Get it on Google Play



میں ان کا ناؤ میں بیٹھا ہوا ہوں ہر اٹھتی موج میں ساحل رہے گا



دوبارہ زندگی کی سرحدوں تک محمدؐ کا کرم شامل رہے گا



شریک حال وہ جب تک رہیں گے فروزاں میرا مستقبل رہے گا



نچھاور کرتے رہنا ان پہ سانسیں سفر آسودہ منزل رہے گا



میسر ہے اسے تنہائی ان کی مظفر، رونق محفل رہے گا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah