Mera Payambar

مرا پیمبرؑ مجنوں کا حسیں پیکر



نکل کے تنہائیِ حرا سے امین و صادق کے تمغہ ء عرفیت سجا کر



زباں میں اقراء کا شہد بھر کر ہجوم میں تلخیوں کے آیا



گھٹائیں رحمت کی اوڑھ کر دھوپ کی غضب شدتوں میں آیا



جو قوم لات و منات و عزہ کو پوجتی تھی خدائے مردہ کو پوجتی تھی




Get it on Google Play



وہ اپنے ہاتھوں میں سنگ لے کر مرے پیمبر کی سمت دوڑی



مگر مرا رحم دل پیمبرؐ لہو کے پیاسوں پہ بھی دعائیں اچھالتا تھا



وہ سنگ زادوں سے ، آئینہ ساز ڈھالتا تھا وہ ریگ صحرا سے میٹھے چشمے نکالتا تھا



رسولؐ شور مخاصمت میں بھی چپ نہ رہتا وہ سب سے کہتا



یہ بت نہ پوجو یہ صرف پتھر ہیں



یہ عدد بھی نہیں صفر ہیں تمہارے ہاتھوں کا یہ ہنر ہیں



خدا ہے وہ جس سے میں تعارف کرا رہا ہوں خدا ہے وہ جس کی تم ہو تخلیق



اسی کو جانو اسی کو مانو

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah