Mehshar Main Qurb e Dawar e Mehshar Milla Mujhe

محشر میں قُربِ داورِ محشر ملا مجھے ایسا پیمبروں کا پیمبر ﷺملا مجھے



اللہ کو سُنانے لگا نعتِ مصطفےٰﷺ جب سایہء رسولﷺ کا منبر ملا مجھے



کِھلتی، مہکتی، بھیگتی راتوں کے موڑ پر وہ حجرہء درود میں اکثر ملا مجھے



میں وادیء حرم تک اُسے ڈھونڈنے گیا آواز دی تو اپنے ہی اندر ملا مجھے



دیکھا جو غرق ہو کے محمدﷺ کی ذات میں دونوں جہاں کا مرکز و محور ملا مجھے



مانگے تھے چند پُھول ، بہاریں عطا ہُوئیں جو کچھ ملا ، بساط سے بڑھ کر ملا مجھے




Get it on Google Play



اِک صبح سی ٹھہر گئی میرے وجود میں جس دن سے اُن ﷺکا عشق مظفر ملا مجھے



صل اللہ علیہ وآلہ وسلم

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah