Main Bura Hun Ya Bhala hun Meri Laaj Ko Nibhana

میں برا ہوں یا بھلا ہوں میری لاج کو نبھانا مجھے جانتا ہے ساجن تیرے نام سے زمانہ



تیری عاشقی سے پہلے مجھے کون جانتا تھا تیری عشق نے بنا دی میری زندگی فسانہ



مجھے اس کا غم نہیں ہے کے بدل گئی ہے دنیا میری زندگی ہے تم سے کہیں تم بدل نہ جانا




Get it on Google Play



تو نوازنے پہ آئے تو نواز دے زمانہ تو کریم ہی جو ٹھہرا تو کرم کا کیا ٹھکانہ



تو منبعِ عطا ہے کہ پکار اٹھا زمانہ وہ کرم نوازیاں کیں، کے کرم کا کیا ٹھکانہ



چوکھٹ پے آگیا ہوں سرکار آج سن لو میری دکھ بھری کہانی میرا دکھ بھرا فسانہ



رہنے دے مجھ کو اپنے قدموں کی دھول بن کر جو نہ ہو تمہیں گوارا مجھے خاک میں ملانا



تیرے نام سے ظہوری مجھے جانتی ہے دنیا تیرا جب سے ہو گیا ہوں میرا ہو گیا زمانہ



میں برا ہوں یا بھلا ہوں میری لاج کو نبھانا مجھے جانتا ہے ساجن تیرے نام سے زمانہ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah