Mah e Rabi ul Awal Aya

ماہِ ربیع الاول آیا رب کی رحمت ساتھ میں لایا




Get it on Google Play



وقت مبارک رات سہانی صبح کا تڑکا ہے نورانی



پیر کا دن تاریخ ہے بارہ فرش پہ چمکا عرشی تارا



آج کی رات بارات رچی ہے آمنہ کے گھر دھوم مچی ہے



گھر میں حوریں درپہ مَلک ہیں جن کی قطاریں تا بہ فلک ہیں



ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آیا شور مچا اک صلِ علیٰ کا



لو وہ اٹھی گردِ سواری پیدا ہوۓ محبوبِ باری



تم بھی اٹھو اب وقت ادب ہے ذکرِ ولادت شاہِ عرب ہے



تخت ہے ان کا تاج ہے ان کا دونوں جہاں میں راج ہے ان کا



اونچے اونچے یہاں جھکتے ہیں سارے انہی کا منہ تکتے ہیں



کعبے کی زینت ان کے دم سے طیبہ کی رونق ان کے قدم سے



کعبہ ہی کیا سارے جہاں میں دھوم ہے ان کی کون ومکاں میں



آمنہ بی کو لال مبارک دائی حلیمہ کو بال مبارک



تم کو خلیلُ اللہ مبارک تم کوذبیحُ اللہ مبارک



در پہ ہیں حاضر اپنے پراۓ آپ کے دم سے آس لگاۓ



چشم کرم لِلّٰہ اِدھر ہو سالکِؔ خستہ پر بھی نظر ہو

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah