Machi Hai Dhoom

مچی ہے دُھوم پیمبر کی آمد آمد ہے حبیبِ خالقِ اَکبر کی آمد آمد ہے



کیا ہے سبز علم نصب بامِ کعبہ پر کہ دو جہان کے سروَر کی آمد آمد ہے



نہ کیوں ہو نور سے تبدیل کفر کی ظلمت خدا کے ماہِ منوّر کی آمد آمد ہے




Get it on Google Play



ہے جبرئیل کو حکمِ خدا خبر کردو کہ آج حق کے پیمبر کی آمد آمد ہے



خوشی کے جوش میں ہیں بلبلیں بھی نغمہ کناں چمن میں آج گلِ تر کی آمد آمد ہے



دوزانو ہو کے اَدَب سے پڑھو صلوۃ و سلام عزیزو خلق کے مصدر کی آمد آمد ہے



جمیلؔ قادری کہہ دے کھڑے ہوں اہل سنن ہمارے حامی و یاوَر کی آمد آمد ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah