Lamha Lamha Shumaar Karte Hain

لمحہ لمحہ شمار کرتے ہیں آپ کا انتظار کرتے ہیں



ان پہ راضی خدا کی ذات ہوئی مصطفیٰ سے جو پیار کرتے ہیں



ان کی الفت میں خوش نصیب ہیں وہ جان و دل جو نثار کرتے ہیں



ان کے در کا فقیر ہوں، جن کی چاکری تاجدار کرتے ہیں



میں خطا بار بار کرتا ہوں وہ کرم بار بار کرتے ہیں




Get it on Google Play



مدحتِ مصطفیٰ ہے سرمایہ ہم یہی کاروبار کرتے ہیں



بات ان کی سدا کریں گے ہم لوگ باتیں ہزار کرتے ہیں



ان کے غم میں ظہوری چین ملے چارہ گر بے قرار کرتے ہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah