We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Kya Khudadad Aap Ki

Hassan Raza Khan Barelvi

کیا خدا داد آپ کی اِمداد ہے اک نظر میں شاد ہر ناشاد ہے


مصطفیٰ تو برسرِ اِمداد ہے عفو تو کہہ کیا ترا اِرشاد ہے


بن پڑی ہے نفسِ کافر کیش کی کھیل بگڑا لو خبر فریاد ہے


اس قدر ہم اُن کو بھولے ہائے ہائے ہر گھڑی جن کو ہماری یاد ہے


نفسِ اَمَّارہ کے ہاتھوں اے حضور داد ہے بیداد ہے فریاد ہے


پھر چلی بادِ مخالف لو خبر ناؤ پھر چکرا گئی فریاد ہے


کھیل بگڑا ناؤ ٹوٹی میں چلا اے مِرے والی بچا فریاد ہے


رات اندھیری میں اکیلا یہ گھٹا اے قمر ہو جلوہ گر فریاد ہے


عہد جو اُن سے کیا روزِ اَلست کیوں دِلِ غافل تجھے کچھ یاد ہے


میں ہوں میں ہوں اپنی امت کے لئے کیا ہی پیارا پیارا یہ اِرشاد ہے



No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play


وہ شفاعت کو چلے ہیں پیشِ حق عاصیو تم کو مبارکباد ہے


کون سے دل میں نہیں یادِ حبیب قلبِ مومن مصطفیٰ آباد ہے


جس کو اس در کی غلامی مل گئی وہ غمِ کونین سے آزاد ہے


جن کے ہم بندے وہی ٹھہرے شفیع پھر دلِ بیتاب کیوں ناشاد ہے


اُن کے در پر گر کے پھر اُٹھا نہ جائے جان و دل قربان کیا اُفتاد ہے


یہ عبادت زاہدو بے حب دوست مفت کی محنت ہے سب برباد ہے


ہم صفیروں سے ملیں کیونکر حسنؔ سخت قید اور سنگدل صیاد ہے


Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah