We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Kya Karein Mehfil e Dildar

Hassan Raza Khan Barelvi

کیا کریں محفلِ دِلدار کو کیونکر دیکھیں اپنے سرکار کے دَربار کو کیونکر دیکھیں



Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play


تابِ نظارہ تو ہو یار کو کیونکر دیکھیں آنکھیں ملتی نہیں دِیدار کو کیونکر دیکھیں


دِلِ مردہ کو تِرے کوچہ میں کیونکر لے جائیں اَثرِ جلوۂ رَفتار کو کیونکر دیکھیں


جن کی نظروں میں ہے صحرائے مَدینہ بلبل آنکھ اُٹھا کر ترے گلزار کو کیونکر دیکھیں


عوضِ عفو گنہ بکتے ہیں اِک مجمع ہے ہائے ہم اپنے خریدار کو کیونکر دیکھیں


ہم گنہگار کہاں اور کہاں رُویتِ عرش سر اُٹھا کر تری دیوار کو کیونکر دیکھیں


اَور سرکار بنے ہیں تو انہیں کے دَر سے ہم گدا اَور کی سرکار کو کیونکر دیکھیں


دَستِ صیاد سے آہو کو ُچھڑائیں جو کریم دامِ غم میں وہ گرفتار کو کیونکر دیکھیں


تابِ دِیدار کا دعویٰ ہے جنہیں سامنے آئیں دیکھتے ہیں تِرے رُخسار کو کیونکر دیکھیں


دیکھئے کوچہ محبوب میں کیونکر پہنچیں دیکھئے جلوۂ دیدار کو کیونکر دیکھیں


اہلکارانِ سقر اور ارادہ سے حسنؔ ناز پروردۂ سرکار کو کیونکر دیکھیں

Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah