Kitna Gunahgar Hun

کتنا گناہگار ہُوں ، کتنا خراب ہُوں دربارِ مصطفےٰ میں مگر باریاب ہُوں



مفہوم زندگی کا مِری اور کُچھ نہیں مدحِ رسُولِ پاک کا لُبِّ لُباب ہُوں



منسُوب ہُوں خُدا سے خُدا کے رسُول سے مَیں کامیاب ہُوں مَیں بہت کامیاب ہُوں



آنکھیں مِلا کے بات نہ کر مُجھ سے آفتاب مَیں ذرّہء دیارِ رسالت مآب ہُوں



مُجھ کو نہ کر سکے گی جُدا اُن سے مَوت بھی دریائے کائنات ہیں وہ مَیں حباب ہُوں




Get it on Google Play



لِکھی ہے ہر ورق پہ مُحمّؐد کی داستاں پڑھتا رہے گا وقت جسے وہ کتاب ہُوں



وہ خاک پر چلیں تو ہُوں اُن کا نشانِ پا اور شہسوار ہوں تو مَیں اُن کی رکاب ہُوں



ہر شب جو اب دِہ ہو مظفّؔر مِرا ضمیر ہر ایک سانس کے لیے روزِ حساب ہُوں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah