Kisi Ka Na Koi Jahan

کسی کا نہ کوئی جہاں یار ہوگا وہ آقا ہمارا خریدار ہوگا



جو یاں عشقِ احمد میں سرشار ہوگا وہ دُنیا و عقبیٰ میں ہشیار ہوگا



نبی کی بدولت بروزِ قیامت خداوندِ عالم کا دِیدار ہوگا



بھٹکتے پھریں کس لیے اُن کے عاصی شفیعُ الوریٰ سب کا غم خوار ہوگا



نہ گھبرائیں عاصی کہ روزِ قیامت فَتَرْضٰی کا جلوہ نمودار ہوگا



جسے چاہیں بخشیں کہ ُخلد و جناں میں خدا کی قسم دخلِ سرکار ہوگا



شفاعت کا دولہا بنائیں گے ان کو انہیں تاجِ بخشش سزاوار ہوگا




Get it on Google Play



یہاں اُن کا دامن پکڑ لو وگرنہ مَدد چاہنا واں پہ بیکار ہوگا



عباد النبی جائیں جنت میں سیدھے مخالف نبی کا گرفتار ہوگا



مَدینے کی گلیاں دکھا دے خدایا یہ اچھا وَہیں پر دِلِ زار ہوگا



جو دیکھیں گے ہم سبز گنبد نبی کا ہمارا نصیبہ بھی بیدار ہوگا



مَدینے پہنچنے تو دو ہم سفیرو بسیرا مرا زیر دِیوار ہوگا



نہ چھوٹے کبھی اپنے مرشد کا دامن جمیلؔ اس سے بیڑا ترا پار ہوگا



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah