Khuda Ne Mustafa Ka Ishq

خدا نے مصطفےؐ کا عشق میرے نام لکھ دیا تو میں نے ایک ایک سانس پر سلام لکھ دیا




Get it on Google Play



گئے جو آپ آسمان پر تو آسمان نے قدم کے ہر نشان کو مہ تمام لکھ دیا



صدا ہر ایک عہدے سے سنی جو روح وقت نے سکوت کو بھی ان کے حاصل کلا م لکھ دیا



وہ آنکھ روح تک گئی تو زندگی مہک گئی ہوا نے اس گھڑی کو لمحہء دوام لکھ دیا



مرے حضورؐ آ چکے تو رب کائنات نے نبوتوں رسالتوں پہ اختتام لکھ دیا



زہے نصیب نامہء عمل کیا ہے جب رقم فرشتوں نے بھی مجھ کو آپ کا غلام لکھ دیا



گرا ہے آنکھ سے جو اشک آپ کے فراق میں غموں نے اس کو ہر فراق کا امام لکھ دیا



مظفر ان کے عشق سے جسے مناسبت نہیں خود اس کی زندگی کو عشق نے حرام لکھ دیا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah