Khuda Ki Baat Baat

خُدا کی بات بات اپنی زبانی کرنے آئے تھے مُحمّؐد اپنے رب کی ترجمانی کرنے آئے تھے



اُنھیں روحوں کو ، ذہنوں کو ، دِلوں کو فتح کرنا تھا وہ پتّھر جیسے انسانوں کو پانی کرنے آئے تھے



اُنہی کی دی ہُوئی نظروں سے ہم نے حق کو پہچانا ہماری کالکوں پر ضو فشانی کرنے آئے تھے



نہ آئے ہم کو اپنی ذات سے بھی دوستی کرنی وہ اپنے دشمنوں پر مہربانی کرنے آئے تھے



فنا کے بعد بھی ہم کو حیاتِ نو کا مژدہ ہے ہماری عاقبت کتنی سہانی کرنے آئے تھے



شرف حاصل ہُوا اُن کو خُدا کی میزبانی کا زمیں کا رنگ بھی وہ آسمانی کرنے آئے تھے



نہ تھی محدود اپنے عہد تک پیغمبری اُن کی ازل سے تا ابد وہ حکمرانی کرنے آئے تھے



تمنّائے شہادت بھی رچا دی خُونِ اُمّت میں اجل کو بھی شریکِ زندگانی کرنے آئے تھے




Get it on Google Play



مجسّم اِک نمونہ بن کے اخلاق و محبّت کا مظفّؔر کو فنا فی النعت خوانی کرنے آئے تھے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah