Khuda Jaane Hadein Mazagh

خدا جانے حدیں مازاغ نظروں کی کہاں تک ہیں نظر کے ایک گوشے میں مکاں و لا مکاں تک ہیں



زمانہ بھی نہ تھا جب سے نبوت ان کی جاری ہے تعین کیا کرے کوئی کہاں سے ہیں کہاں تک ہیں



جمال مصطفیٰ کا ہے مکمل جائزہ کس کو نظراتنی کہاں سرکار ﷺ کے جلوے جہاں ےک ہیں




Get it on Google Play



پتہ کس کو چلا اب تک تمہاری جلوہ گاہوں کا زمانے کی نگاہیں صرف قدموں کے نشاں تک ہیں



چمک اٹھے سبھی وابستگی پاۓ اقدس سے تمہاری رہ کے ذرے چاند سورج کہکشاں تک ہیں



حقیقت بےنظردانشوری سے شوق پنہاں ہے یہ علم ظاہری والے فقط لفظ و بیاں تک ہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah