Khosha Jhoomta Ja Raha

خوشا جھوما جا رہا ہے سفینہ پہنچ جائیں گے انشاءاللہ مدینہ



اب آیا کہ اب آیا جدہ کا ساحل اب آۓ گا مکہ چلیں گے مدینہ



میں مکے میں جا کر کروں گا طواف اور نصیب آب زم زم مجھے ہوگا پینا




Get it on Google Play



خدایا مدینہ نظر آۓ جوں ہی تڑپ کہ گروں دےدے ایسا قرینہ



نہ کیوں میری قسمت پر رشک آۓمجھ کو کہاں وہ مدینہ کہاں میں کمینہ



رہے وردِ لب کاش! ہر دم الہٰی مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ



تڑپ اٹھے آقا کے دیوانے عطار مدینے کی جانب چلا جب سفینہ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah