خمیر حضرت آدم ابھی نہ اٹھا تھا ازل کی لوح پہ اسم حضورؐ لکھا تھا
خدا سے اپنے براہیم نے دعا مانگی تو اپنی نسل سے تخلیق مصطفےؐ مانگی
نجات آدمیت آمد حضورؐ میں تھی کہ آمد آپ کی تورات میں زبور میں تھی
ہر اک کتاب پہ ہر اک نبی پہ آپؐ محیط کہا تھا آپ کو انجیل نے بھی فار قلیط
اگرچہ خود بھی نبوت کے پھول لائے تھے مسیح، خوشخبری رسولؐ لائے تھے