We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Karam Hai Khuda Ka

کرم ہے خدا کا، خدا کی عطا ہے مرے ہاتھ میں دامن مصطفی ہے



کرم حاجیو! تم پہ کیسا ہوا ہے! تمہیں مژدۂ مغفرت مل گیا ہے



مبارک! شرف تم کو حج کا ملا ہے نظارہ مدینے کا تم نے کیا ہے



خدا کے کرم سے بھری جھولیاں ہیں نبی کی عنایت سے دامن بھرا ہے



سدا خفیہ تدبیر سے رب کی ڈرنا سنو! آخرت کا اِسی میں بھلا ہے



بالآخر مدینے کو چھوڑ آئے حاجی کوئی غمزدہ ہے، کوئی رو رہا ہے



چھٹا آہ! کعبہ، چھٹا سبز گنبد چھٹا ہائے مکہ، مدینہ چھٹا ہے



ہے ہجر مدینہ میں رنجیدہ کوئی تو آقا کے غم میں کوئی غمزدہ ہے



مدینے سے رخصت کا ایک ایک لمحہ محمد کے عشاق پر جاں گزا ہے



سکونِ دل و جاں مدینے کی گلیاں وہاں کا سماں کیف و مستی بھرا ہے



مجھے چشم نم دو، مدینے کا غم دو اے شاہِ مدینہ! مری التجا ہے




Get it on Google Play



میں حج کرنے آؤں مدینہ بھی دیکھوں مرے دل میں یہ آرزو یاخدا ہے



خدا! ہر مسلماں کو حج و زیارت کا دیدے شرف عاجزانہ دعا ہے



وہ پھولا سماتا نہیں ہے خوشی سے مدینے کا جس کو بلاوا ملا ہے



بھرا ہے گناہوں سے اعمالنامہ شفاعت کی عرض اے شفیع الورا ہے



گنہگار ہوں میں، سیہ کار ہوں میں خدا! مغفرت کر، مری التجا ہے



شرف پائے عطارؔ ہر سال حج کا خدائے محمد! یہ تجھ سے دُعا ہے



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah