We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Jo Ho Sar Ko Rasai

Hassan Raza Khan Barelvi

جو ہو سر کو رَسائی اُن کے دَر تک تو پہنچے تاجِ عزت اپنے سر تک


وہ جب تشریف لائے گھر سے دَر تک بھکاری کا بھراہے دَر سے گھر تک


دُہائی ناخدائے بے کساں کی کہ سیلابِ اَلم پہنچا کمر تک


الٰہی دل کو دے وہ سوزِ اُلفت پھنکے سینہ جلن پہنچے جگر تک


نہ ہو جب تک تمہارا نام شامل دعائیں جا نہیں سکتیں اَثر تک


گزر کی راہ نکلی رَہ گزر میں ابھی پہنچے نہ تھے ہم ان کے در تک


خدا یوں اُن کی اُلفت میں گمادے نہ پاؤں پھر کبھی اپنی خبر تک


بجائے چشم خود اُٹھ تا نہ ہو آڑ جمالِ یار سے تیری نظر تک


تری نعمت کے بھوکے اَہل دولت تری رحمت کا پیاسا اَبر تک


نہ ہوگا دو قدم کا فاصلہ بھی الٰہ آباد سے اَحمد نگر تک


تمہارے حُسن کے باڑے کے صدقے نمک خوارِ َملاحت ہے قمر تک


شبِ معراج تھے جلوے پہ جلوے شبستانِ دَنیٰ سے ان کے گھر تک


بلائے جان ہے اب وِیرانیٔ دل چلے آؤ کبھی اس اُجڑے گھر تک



Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play


نہ کھول آنکھیں نگاہِ شوقِ ناقص بہت پردے ہیں حسن جلوہ گر تک


جہنم میں دھکیلیں نجدیوں کو حسنؔ جھوٹوں کو یوں پہنچائیں گھر تک

Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah