Jo Bhi Hum Ne Din Guzary

جو بھی ہم نے دن گزارےدربار مصطفیٰﷺ میں تھے وہ لمحےکتنےپیارےدربارمصطفیٰﷺ میں



ہمیں کیا غرض کسی سےہمیں کیا کسی سے مطلب ہیں ہمارے تو گزارےدربار مصطفیٰ ﷺ میں



جو عطا کیا نبی نے نہ عطا کیا کسی نے کبھی چل او بے سہارےدربار مصطفیٰﷺ میں



صبح و شام والہانہ وہ سلام عاجزانہ تھےعجیب ہی نظارےدربارمصطفیٰ ﷺمیں




Get it on Google Play



اے میرےہمنواؤانہیں کیا کہوں بتاؤ ہیں یہ آنسویا ستارےدربارمصطفیٰﷺ میں



وہ خدا کا بھی نہیں ہےنہ ہی اس کا کوئی دیں ہے نہ نصیب جوسنوارے دربار مصطفیٰ ﷺ میں



اللہ ضرور ناصر اس کوعطاکرےگا کہ خدا کو جو پکارےدربارمصطفیٰﷺمیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah