Zameen Meli Nahi Hoti

زمیں میلی نہیں ہوتی، زمن میلا نہیں ہوتا محمد کے غلاموں کا کفن میلا نہیں ہوتا




Get it on Google Play



محبت کملی والے سے یہ جذبہ ہے سنو لوگو یہ جس من میں سما جائے وہ من میلا نہیں ہوتا



گلوں کو چوم لیتے ہیں سحر میں شبنمی قطرے نبی کی نعت سن لیں تو چمن میلا نہیں ہوتا



نبی کے پاک لنگر پر جو پلتے ہیں کبھی ان کی زباں میلی نہیں ہوتی سخن میلا نہیں ہوتا



میں نازاں تو نہیں فن پر مگر ناصؔر یہ دعویٰ ہے ثنائے مصطفیٰ کرنے سے فن میلا نہیں ہوتا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah