We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Janab e Mustafa Hon Jis Se

Hassan Raza Khan Barelvi

جنابِ مصطفیٰ ہوں جس سے نا خوش نہیں ممکن کہ ہو اس سے خدا خوش


شہِ کونین نے جب صدقہ بانٹا زمانے بھر کو دَم میں کر دیا خوش


سلاطیں مانگتے ہیں بھیک اس سے یہ اپنے گھر سے ہے ان کا گدا خوش


پسند حق تعالیٰ تیری ہر بات تِرے اَنداز خوش تیری ادا خوش


مٹیں سب ظاہر و باطن کے اَمراض مدینہ کی ہے یہ آب و ہوا خوش


فَتَرْضٰی کی محبت کے تقاضے کہ جس سے آپ خوش اس سے خدا خوش


ہزاروں جرم کرتا ہوں شب و روز خوشا قسمت نہیں وہ پھر بھی نا خوش


الٰہی دے مِرے دل کو غم عشق نشاطِ دہر سے ہو جاؤں نا خوش


نہیں جاتیں کبھی دَشت نبی سے کچھ ایسی ہے بہاروں کی فضا خوش


مدینے کی اگر سرحد نظر آئے دلِ ناشاد ہو بے اِنتہا خوش


نہ لے آرام دَم بھر بے غم عشق دلِ مضطر میں خوش میرا خدا خوش



Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play


نہ تھا ممکن کہ ایسی معصیت پر گنہگاروں سے ہو جاتا خدا خوش


تمہاری روتی آنکھوں نے ہنسایا تمہارے غمزدہ دل نے کیا خوش


الٰہی دھوپ ہو ان کی گلی کی مِرے سر کو نہیں ظل ہما خوش


حسنؔ نعت و چنیں شیریں بیانی تو خوش باشی کہ کر دی وقتِ ماخوش

Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah