Jahan Bhi Haq Par

جہاں بھی حق پر ، چلے گا خنجر ، ترا لہو بولتا رہے گا ہر ایک مظلوم کی صدا میں ‘ حُسین تو بو لتا رہے گا



جیسے ہیں تیرے اصول پیارے رسُول اھلِ رسُول پیارے وہ تیرے لہجے میں سب یزیدوں کے رُو بُرو بولتا رہے گا



زمانہ کِتنا ہی بِیت جائے ، زبانِ تاریخ چُپ نہ ہوگی تِرے حوالے سے چاکِ اسلام کا رفو بو لتا رہے گا



تِری شہادت نے ساری صُبحوں کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے تُو ہر کِرن میں بغیر آواز ، بے گلو بو لتا رہے گا



تِرے لبِ خشک سے جو پھُوٹی وہ تازگی حشر تک رہے گی فنا کی شاخوں پہ بھی تِرا جذبہء نمو بو لتا رہے گا



تِرے تصوّر کا زندگی بھر طواف کرتی رہیں گی آنکھیں اذان کے بول بن کے تُو میرے چار سُو بو لتا رہے گا




Get it on Google Play



بلند رکھّا عَلَم کو جس نے ، دِیے اُجالے حرم کو جس نے سکوت کتنا بھی ہو مظفّؔر ، وہ اللہ ہُو ، بو لتا رہے گا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah