Jab Mere Nabi Ne

جب مرے نبیؐ نے عرش پر خدا سے بات کی روک دی گئی تھی نبض ساری کائنات کی




Get it on Google Play



لا اِلہ، رہ نمائی اِلّا کی طرف کرے نفی کی زبان پر دلیل ہے ثبات کی



روشنی کی پرورش ہوئی ہے اُن کے سائے میں اُن کے ہر قدم پہ ایک بھیڑ معجزات کی



انکی سادگی میں کتنے رنگ ہیں بھرے ہوئے کس قدر ضخیم سطر سطر ہے حیات کی



حد سے میں کسی معاملے میں بھی بڑھا نہیں مرتکب ہوئی نہ زندگی تجاوزات کی



اک چراغِ عشق، میں نفس نفس لئے پھرا ایک شمع احتیاط قبر میں بھی ساتھ کی



میرا پیشوا مظفر التفات آپؐ کا فکر کیا ہو مجھ گناہ گار کو نجات کی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah