Jab Kabhi Hum Ne Ghum e Jaanan

جب کبھی ہم نے غم جاناں کو بھلایا ہوگا غم ہستی نے ہمیں خون رلایا ہوگا



دامن دل جو سوئے یار کھنچا جاتا ہے ہو نہ ہو اس نے مجھے آج بلایا ہوگا



آنکھ اٹھا کر تو ذرا دیکھ مرے دل کی طرف تیری یادوں کا چمن دل میں سجایا ہوگا




Get it on Google Play



گردشِ دور ہمیں چھیڑ نہ اتنا ورنہ اپنے نالوں سے ابھی حشر اٹھایا ہوگا



ڈوب جائے نہ کہیں غم میں ہمارے عالم ہم جو رو دیں گے تو بہتا ہوا دریا ہوگا



سوچئے کتنا حسیں ہوگا وہ لحظہ اخترؔ سر بالیں پہ دمِ مرگ وہ آیا ہوگا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah