Ja Ke Saba Tu Koe Muhammad

جا کے صبا تو کوۓ محمد صلی اللہ علیہ وسلم لا کے سنگھا خوشبوۓ محمد صلی اللہ علیہ وسلم



حشر کا خوف ہے سب پر غالب سب ہیں رضاۓ حق کے طالب حق کی نظر ہے سوۓ محمد صلی اللہ علیہ وسلم



تشنہ دہانو غم ہے تمہیں کیاابرکرم اب جھوم کےبرسا لو وہ کھلے گیسوۓ محمد صلی اللہ علیہ وسلم



رنگ ہے اُن کا باغ جہاں میں ان کی مہک ہے خلد وجناں میں سب میں بسی خوشبوۓ محمد صلی اللہ علیہ وسلم



مشک و گلاب و عود و عنبر خاک میں ڈالو سب کے اوپر پاؤں اگر خوشبوۓ محمد صلی اللہ علیہ وسلم



دین کے دشمن ان کو ستائیں دیں یہ ہمیشہ ان کو دعائیں سب سے نرالی خوۓ محمد صلی اللہ علیہ وسلم




Get it on Google Play



ہو نہ جمیل قادری مضطر ہاتھ اٹھا کرحق سے دعا کر مجھ کو دکھا دے کوۓ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah