We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Ishq Toh Hai Tera

Muzaffar Warsi

عشق تو ہے تیرا لیکن بہتیرا چاہوں اب تیری دھلیز پہ عمر بسیرا چاہوں


میں بھی اک ادنیٰ سا حسان ہوں آقا جانے کتنی سانسوں کا مہمان ہوں آقا اور اِک بار تِری گلیوں کا پھیرا چاہوں


کر دیا تو نے اتنا روشنیوں کا عادی سورج چھپتے ہی جانکلوں تیری وادی شام ڈھلے بھی اپنے گرد سویرا چاہوں


دردِ طلب رہنے دے تشنہ لبی رہنے دے لوٹ لے جو سب کچھ ، بس یادِ نبی رہنے دے ایسا کوئی خیر اندیش لٹیرا چاہوں


حجرۂ ذات میں جلتی دیکھوں شمع حرم بھی جاؤں نہ باہر تیری حدوں سے ایک قدم بھی چاروں سمت تری رحمت کا گھیرا چاہوں



Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play


اشک ندامت کی بھی اکثر پھرار ٹری ہے پھر بھی میرے اندر دُھوپ ہے اور کڑی ہے تیرا سایہ چاہوں اور گھنیرا چاہوں


حیرت سے مجھ کو ہر اک اونچائی تکے گی حد نظر بھی شاہیں بن کر دیکھ سکے گی تیرے قدموں کی پاتال میں ڈیرا چاہوں

Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah