Intehaun Ke Safar Ki Roshni

انتہاؤں کے سفر کی روشنی ہیں مصطفےؐ زندگی کے بعد کی بھی زندگی ہیں مصطفےؐ



آپ ہی کا نام آدم کے لیے پہلی خبر آخرت کی اطلاعِ آخری ہیں مصطفےؐ



آیت آیت آپ کے کردار کی تصویر ہے ہم جسے قرآن کہتے ہیں وہی ہیں مصطفےؐ



عرش اعظم پر نمازِ وصل ادا کی آپ نے صرف ربِ دو جہاں کے مقتدی ہیں مصطفے ؐ



وسعتِ افلاک کی چادر بچھا کر دیکھ لو دیکھنا چاہو اگر کتنے سخی ہیں مصطفےؐ




Get it on Google Play



دوں انہیں آواز تو آواز بن جائے چراغ جس کے بندے ہیں اسی کا نور بھی ہیں مصطفےؐ



ان کے سورج ان کے تارے ڈوبنے والے نہیں مشرقوں سے مغربوں سے قیمتی ہیں مصطفےؐ



کوثر و تسنیم ناکافی ہیں میرے واسطے میرے اندر کی مظفر ، تشنگی ہیں مصطفےؐ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah