We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Har Ik Zameen Ka AasmanNot Verified

Muzaffar Warsi

ہر اک زمیں کا آسماں، حضورؐ ہیں پناہ گاہِ دو جہاں ، حضورؐ ہیں


حضورؐ کے سپرد ساری زندگی امیں حضورؐ ہیں اماں حضورؐ ہیں


نشانِ سجدہ کی طرح ہے کائنات جبیں حیات، آستاں حضورؐ ہیں


بتان ذہن پاش پاش کیوں نہ ہوں حرم ہے روح اور اذاں حضورؐ ہیں


ثبوت رحمت اللّعالمینیاں جہاں ہے زندگی وہاں حضورؐ ہیں


ہر ایک دور منتظر ہے آپؐ کا غبار وقت، کارواں حضورؐ ہیں



More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play


میرے عمل کا حکمران ہے خدا مرے شعور کی زباں حضورؐ ہیں

Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah