We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Haq Maujood Muhammad Soorat

Muzaffar Warsi

حق موجُود محمّؐد صُو رت بندہ و مولا ، اوّل و آخر آپ ہی منزل ، آپ مُسافر شیشہء کثرت ، چہرہ وحدت حق موجُود محمّؐد صُو رت


روشنیوں سا ، پیکرِ خاکی لاکھوں ہی صُبحیں ، اوٹ قبا کی عرشِ مُعّلٰے اُس کا مُصلّےٰ ہاتھ میں ڈوری اَرض و سما کی عالمِ بالا، دیکھنے والا خیلِ ملائیک ، سیّدِ اُمّت حق موجُود محمّؐد صُو رت


غارِ حرا سے پُھوٹی ہُوئی ضَو حُسنِ اَحد کی وُہ ابدی لَو اُس کی پناہیں خُلد کی راہیں مشرق و مغرب اُس کا ہی پَر تو اُس کی گواہی ، مُہرِ الٰہی دینِ مکمّل ، ختمِ نبوّت حق موجُود محمّؐد صُو رت



Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play


موجِ تبّسم ، نُور کی دھاری لرزش ِ داماں ، بادِ بہاری چاپ قدم کی شمع حرم کی جنبشِ ابرُو ، رحمت ِ باری مِلتے ہُوئے لَب ، فیصلہ رب سانّس بھی اُس کا ، حُکم ِ شریعت حق موجُود محمّؐد صُو رت


صاحبِ عالم صدرِ زمانہ ہاتھ ہیں خالی ، بانٹے خزانہ سِینوں کے اندر ، اس کا سمندر رُوحوں کے حُجرے، اُس کا ٹھکانہ اُس کا صحیفہ ، میرا وظیفہ اُس کی محبّت ، میری عبادت حق موجُود محمّؐد صُو رت

Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah