We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Hain Wohi Rooh e Tammana

Zia Nayyer

ہیں وہیؐ روح تمنّا اور جان آرزو فرش سےتاعرش ہےسب کواُنہیؐ کی جستجو


ہے فروغ اسم احمدؐ سے بہر سو روشنی ضوفشاں اس سےہوۓدونوں جہاں کےکاخ وکُو


آپؐ کی نسبت سےہی قائم ہےہستی کا بھرم ذِکر محبوبِ خداؐ سے ہے ہماری آبرو


رچ گئی ہےدل میں میری اُلفتِ خیر البشرؐ ہررگ وپے میں سرایت کرگئی وہ مُو بمو


آپؐ کےفیضاں سے حاصل آدمیت کو شرف محترم کعبےسے ٹھہراہے مسلماں کا لہو


اُلفت خیر الواریٰؐ سےآب یاری کےبغیر نخلِ ایماں پانہیں سکتا کسی صورت نمو



Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play


ہے چھلک اٹھا حجازی مےسےپیمانہ مِرا ہوگیا اس سےلبالب میرے اس دل کا سبو


چاک دامانی کا میری چارہ کچھ فرمایۓ سوزنِ رحمت سےاس کوآپ کردیجۓ رفو!


روزِ محشرگونجےگی جب'نفسی' 'نفسی' کی پکار آئیں گے بہرِ شفاعت سب اُنہیؐ کے روبرو


داورِ محشرسےمیری التجا ہےروزِ حشر رکھےپیشِ شافعِ محشرؐ وہ میری آبرو!


ہیں شہِ لولاکؐ نیرؔ باعثِ تخلیقِ کُل اورصدقہ آپؐ ہی کاہےجہانِ رنگ وبُو

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah