Gulzar e Hassan Ka Gul

گل زارِ حسن کا گل رنگین ادا ہے تحسین رضا واقعی تحسین رضا ہے



توصیف میں اس کی جو کہوں اس سے سوا ہے تحسین رضا واقعی تحسین رضا ہے



نام اس کا بہت خوب ہے خود اس کی ثنا ہے تحسین رضا واقعی تحسین رضا ہے




Get it on Google Play



رحمانی ضیاؤں کی رِدا میں وہ چھپا ہے تحسین رضا سرحد تحسیں سے ورا ہے



اب عقل کی پرواز اسے چھو نہیں سکتی تحسین رضا ایسی بلندی کا سما ہے فردوس کے باغوں سے ادھر مل نہیں سکتا وہ مالک جنت کی محبت میں گما ہے



سدرہ سے کوئی پوچھے ذرا اس کی بلندی وہ رتبۂ بالا مرے تحسیں کو ملا ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah