Go Zaleel o Khwar

گو ذلیل و خوار ہوں کر دو کرم پر سگِ دربار ہوں کر دو کرم



یارسولَ اللہ!رحمت کی نظر حاضِرِ دربار ہوں کر دو کرم



رَحمتوں کی بھیک لینے کے لئے حاضِرِ دربار ہوں کر دو کرم



دردِ عِصیاں کی دوا کے واسِطے حاضِرِ دربار ہوں کر دو کرم



اپنا غم دو چشمِ نَم دو دردِ دل حاضِرِ دربار ہوں کر دو کرم



آہ! پلّے کچھ نہیں حُسنِ عمل! مُفلس و نادار ہوں کر دو کرم



جذبۂ حُسنِ عمل ہے اور نہ علم ناقِص و بیکار ہوں کر دو کرم



عاصِیوں میں کوئی ہم پَلّہ نہ ہو! ہائے وہ بدکار ہوں کر دو کرم



ہے ترقّی پر گناہوں کا مَرَض آہ! وہ بیمار ہوں کر دو کرم



تم گنہگاروں کے ہو آقا شَفیع میں بھی تو حق دار ہوں کر دو کرم



دولتِ اَخلاق سے محروم ہوں ہائے! بدگُفتار ہوں کر دو کرم



آنکھ دے کر مُدّعا پورا کرو طالبِ دیدار ہوں کر دو کرم



دوست، دشمن ہوگئے یامصطَفٰے بیکس و ناچار ہوں کر دو کرم




Get it on Google Play



کر کے توبہ پھر گُنہ کرتا ہے جو میں وُہی عطارؔ ہوں کر دو کرم



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah