We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Furqat e Taiba Ki Wehshat Dil Se

Mufti Akhtar Raza Khan Qadri Azhari

فرقت طیبہ کی وحشت دل سے جائے خیر سے میں مدینے کو چلوں وہ دن پھر آئے خیر سے دل میں حسرت کوئی باقی رہ نہ جائے خیر سے راہِ طیبہ میں مجھے یوں موت آئے خیر سے میرے دن پھر جائیں یا رب شب وہ آئے خیر سے دل میں جب ماہِ مدینہ گھر بنائے خیر سے


رات میری دن بنے ان کی لقائے خیر سے قبر میں جب ان کی طلعت جگمگائے خیر سے


ہیں غنی کے در پہ ہم بستر جمائے خیر سے خیر کے طالب کہاں جائیں گے جائے خیر سے


وہ خرام ناز فرمائیں جو پائے خیر سے کیا بیاں ہو زندگی وہ دل جو پائے خیر سے مر کے بھی دل سے نہ جائے الفت باغِ نبی خلد میں بھی باغِ جاناں یاد آئے خیر سے رنج و غم ہوں بے نشاں آئے بہارِ بے خزاں دل میں میرے باغِ جاناں کی ہوائے خیر سے


اس طرف بھی دو قدم جلوے خرام ناز کے رہگذر میں ہم بھی ہیں آنکھیں بچھائے خیر سے



Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play


انتظار ان سے کہے ہے بزبان چشم نم کب مدینہ میں چلوں کب تو بلائے خیر سے


شام تنہائی بنے رشک ہزاراں انجمن یادِ جاناں دل میں یوں دھومیں مچائے خیر سے فرقت طیبہ کے ہاتھوں جیتے جی مردہ ہوئے موت یا رب ہم کو طیبہ میں جلائے خیر سے


ہو مجھے سیر گلستان مدینہ یوں نصیب میں بہاروں میں چلوں خود کو گمائے خیر سے


زندہ باد اے آرزوئے باغ طیبہ زندہ باد تیرے دم سے ہیں زمانے کے ستائے خیر سے


نجدیوں کی چیرہ دستی یا الہٰی تا بکے یہ بلائے نجدیہ طیبہ سے جائے خیر سے


جھانک لو آنکھوں میں ان کی حسرتِ طیبہ لئے زائر طیبہ ضیائے طیبہ لائے خیر سے ہے یہ طیبہ کا پیام اے طالب عیش دوام جنت طیبہ میں آہستی مٹائے خیر سے سنگ در سے آملے طیبہ میں اب تو جاملے آگئے در پہ تیرے، تیرے بلائے خیر سے گوش بر آواز ہوں قدسی بھی اس کے گیت پر باغِ طیبہ میں جب اخترؔ گنگنائے خیر سے


Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah