We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Faslon Ko Takalluf Hai Humse Agar

Iqbal Azeem

فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگرہم بھی بےبس نہیں بے سہارا نہیں خودانہی کو پکاریں گےہم دور سےراستےمیں اگر پاؤں تھک جائیں گے


ہم مدینے میں تنہا نکل جائیں گے اور گلیوں میں قصداً بھٹک جائیں گے ہم وہاں جا کے واپس نہیں آئیں گےڈھونڈتے ڈھونڈتے لوگ تھک جائیں گے


جیسے ہی سبز گنبد نظرآۓ گا بندگی کا قرینہ بدل جاۓ گا سرجھکانےکی فرصت ملے گی کسے خودہی پلکوں سےسجدے ٹپک جائیں گے



Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play


اےمدینےکے زائرخدا کےلۓداستانِ سفر مجھ کو یوں مت سنا بات بڑھ جاۓ گی دل تڑپ جاۓ گامیرےمحتاط آنسو چھلک جائیں گے


نامِ آقاﷺ جہاں بھی لیا جاۓ گا ذکر ان کا جہاں بھی کیا جاۓ گا نور ہی نورسینوں میں بھر جائیگا ساری محفل میں جلوے لپک جائیں گے


ان کی چشم کرم کوہے اس کی خبر کس مسافر کوہے کتنا شوق سفر ہم کو اقبالؔ جب بھی اجازت ملی ہم بھی ان کےدربار تک جائیں گے

Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah