کیاخبرکیاسزامجھ کوملتی، میرےآقانےعزت بچادی فردعصیاں میری مجھ سےلےکرکالی کملی میں اپنی چھپا دی
وہ عطا پرعطا کرنےوالےاورہم بھی نہیں ٹلنےوالے جیسی ڈیوڑھی ہےویسےبھکاری، جیساداتا ویسے سوالی
میں گداہوں ،گرکس کے درکا، وہ جوسلطان کون و مکاں ہیں یہ غلامی بڑی مستندہے، میرے سرپر ہےتاج بلالی
میں مدینےسےکیا آگیاہوں، زندگی جیسےبجھ سی گئی گھرکےاندرفضاسونی سونی گھرکےباہرسماں خالی خالی
میری عمررواں بس ٹھہرجا، اب سفرکی ضرورت نہیں ان کے قدموں میں تیری جبیں ہےاورہاتھوں میں روضےکی جالی
میں فقط نام لیواہوں ان کا،ان کی توصیف میں کیا کروں گا میں نہ اقبا؛ خسرو نہ سعدی میں نہ قدسی نہ جامی نہ حالی