Dil Pe Unki Nazar Ho Gayi

دِل پہ اُن کی نظر ہو گئی مُجھ کو اپنی خبر ہو گئی



مَیں بھی مشتاقِ معراج تھا اُن کی دہلیز پر ہوگئی



اوڑھ لِیں اُن کی پرچھائیاں روشنی کِس قدر ہوگئی



رُک گئی ذہن میں اُن کی چاپ منزلِ عِشق ،سر ہو گئی



ایک ہی لمحہء قرب میں عمر ساری بسر ہو گئی



نا م لیتی رہی آپ کا بے خودی بھی ہُنر ہوگئی




Get it on Google Play



وہ مِرے خواب میں آگئے میرے اندر سحَر ہوگئی



اس قدر وہ ہُوئے مہرباں میر ی توبہ نڈر ہوگئی



مرتے دَم وہ رہے سامنے مَوت بھی چارہ گر ہوگئی



بخش دے گا مظفّؔر خُدا اُن کی رحمت اگر ہو گئی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah