We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Dil Hai Chavedar

دل ہے چوبدار، سانس ایلچی رسولؐ کی تاج و تخت سے عظیم نوکری رسولؐ کی



ابتدا و انتہا کرے طواف آپؐ کا جانے والی آنے والی ہر صدی رسولؐ کی



اُن کے در پہ جا کے ختم ہوں تمام راستے جس طرف کا رخ کروں پڑے گلی رسولؐ کی



چودہ سو برس کا فاصلہ ہے گرچہ درمیاں پھر بھی میرے سامنے ہے زندگی رسولؐ کی




Get it on Google Play



دونوں مٹھیوں سے کائنات لگ رہی ہے کم یوں مری گرفت میں ہے پائنتی رسولؐ کی



ہاتھ پر ہے ہاتھ، آنکھ پاؤں کے نشان پر راستہ دکھا رہی ہے راستی رسولؐ کی



وقت کی بیاض میں اتارنے کی دیر ہے روح پر تو لکھ چکا ہوں مثنوی رسولؐ کی



مرتے مرتے جی اٹھا مظفر اُن کے نام پر پت جھڑوں میں کی وصول تازگی رسولؐ کی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah