We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Dil Dard Se Bismil Ki

Hassan Raza Khan Barelvi

دل درد سے بسمل کی طرح لوٹ رہا ہو سینہ پہ تسلی کو ترا ہاتھ دَھرا ہو


کیوں اپنی گلی میں وہ روادارِ صدا ہو جو بھیک لئے راہِ گدا دیکھ رہا ہو


گر وقتِ اَجل سر تری چوکھٹ پہ جھکا ہو جتنی ہو قضا ایک ہی سجدہ میں ادا ہو


ہمسایۂ رحمت ہے ترا سایۂ دیوار رُتبہ سے تنزل کرے تو ظِلِّ ہُما ہو


موقوف نہیں صبحِ قیامت ہی پہ یہ عرض جب آنکھ کھلے سامنے تو جلوہ نما ہو


دے اس کو دَمِ نزع اگر حور بھی ساغر منہ پھیر لے جو تشنۂ دِیدار ترا ہو


فردوس کے باغوں سے ادھر مل نہیں سکتا جو کوئی مدینہ کے بیاباں میں گما ہو


دیکھا اُنہیں محشر میں تو رحمت نے پکارا آزاد ہے جو آپ کے دامن سے بندھا ہو


آتا ہے فقیروں پہ اُنہیں پیار کچھ ایسا خود بھیک دیں اور خود کہیں منگتا کا بھلا ہو


وِیراں ہوں جب آباد مکاں صبح قیامت اُجڑا ہوا دِل آپ کے جلووں سے بسا ہو


ڈھونڈھا ہی کریں صدرِ قیامت کے سپاہی وہ کس کو ملے جو تِرے دامن میں چھپا ہو


جب دینے کو بھیک آئے سرِ ُکوئے گدایاں لب پر یہ دعا تھی مرے منگتا کا بھلا ہو


جھک کر اُنہیں ملنا ہے ہر اِک خاک نشیں سے کس واسطے نیچا نہ وہ دامانِ قبا ہو


تم کو تو غلاموں سے ہے کچھ ایسی محبت ہے ترکِ اَدَب ورنہ کہیں ہم پہ فدا ہو



More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play


دے ڈالیے اپنے لبِ جاں بخش کا صدقہ اے چارۂ دِل دَردِ حسنؔ کی بھی دوا ہو

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah