Dast e Qudrat Ne Ajab

دستِ قدرت نے عجب صورت بنائی آپ کی وَالہ و شیدا ہوئی ساری خدائی آپ کی



آپ پر صدقے نہ کیونکر ہوں حسینانِ جہاں صانِعِ مُطلَق کو شکلِ پاک بھائی آپ کی



آپ محبوبِ خدا کونین کے ُمختار ہیں جب خدا ہے آپ کا ساری خدائی آپ کی



بادشاہانِ جہاں کو بھی یہی کہتے سنا سلطنت دنیا کی چھوڑو لو گدائی آپ کی



نار والے ایک دم میں نور والے ہوگئے رحمتِ عالم عجب ہے رہنمائی آپ کی



ساری مخلوقِ الٰہی آپ کی فرماں پذیر میں بھی بندہ آپ کا ساری خدائی آپ کی



اُمتِ عاصی کی بخشش آپ پر موقوف ہے مخلصی دِلوائے گی مشکل کشائی آپ کی



جمع ہوں گے روزِ محشر اَولین و آخرین سب پہ روشن ہوگی شانِ مصطفائی آپ کی



اب تو بلوا لو مَدینے میں خدا کے واسطے پارہ پارہ دل کو کرتی ہے جدائی آپ کی



یاالٰہی روزِ محشر لب پہ جاری ہو مرے المدد اے شافِعِ محشر دُہائی آپ کی




Get it on Google Play



جمع کرلے توشۂ عقبیٰ جمیلؔ قادری کام دے گی حشر میں مِدحت سرائی آپ کی



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah