We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

درِ احمد پہ اب میری جبیں ہے مجھے کچھ فکر دو عالم نہیں ہے


مجھے کل اپنی بخشش کا یقیں ہے کہ الفت ان کی دل میں جاگزیں ہے


میں ہوں اور یادِ سرکارِ مدینہ یہ دنیا دل کی کس درجہ حسیں ہے



No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play


بہاریں یوں تو جنت میں ہیں لاکھوں بہارِ دشت طیبہ پر کہیں ہے


میں وصف ماہِ طیبہ کر رہا ہوں بلا سے گر کوئی چیں بر جبیں ہے


عبث جاتا ہے تو غیروں کی جانب کہ بابِ رحمت رحماں یہیں ہے


گنہگارو! نہ گھبرائو کہ اپنی شفاعت کو شفیع المذنبیں ہے


فریب نفس میں ہمدم نہ آنا بچے رہنا یہ مارِ آستیں ہے


ذرا آہستہ چل او چلے والے کہ اس جا اخترِؔ خستہ دفیں ہے


دلِ بیتاب سے اخترؔ یہ کہہ دو سنبھل جائے مدینہ اب قریں ہے

Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah