We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Chasham e Dil Chahe Jo

Hassan Raza Khan Barelvi

چشمِ دل چاہے جو اَنوار سے ربط رکھے خاکِ دَرِ دِلدار سے ربط


ان کی نعمت کا طلبگار سے میل ان کی رحمت کا گنہگار سے ربط


دشت طیبہ کی جو دیکھ آئیں بہار ہو عنادِل کو نہ گلزار سے ربط


یا خدا دِل نہ ملے دنیا سے نہ ہو آئینہ کو زَنگار سے ربط



Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play


نفس سے میل نہ کرنا اے دل قہر ہے ایسے ستم گار سے ربط


دِلِ نجدی میں ہو کیوں ُحبِ حضور ظلمتوں کو نہیں اَنوار سے ربط


تلخی نزع سے اس کو کیا کام ہو جسے لعل شکر بار سے ربط


خاک طیبہ کی اگر مل جائے آپ صحت کرے بیمار سے ربط


ان کے دامانِ گہربار کو ہے کاسۂ دست طلبگار سے ربط


کل ہے اِجلاس کا دن اَور ہمیں میل عملہ سے نہ دَربار سے ربط


عمر یوں ان کی گلی میں گزرے ذَرَّہ ذَرَّہ سے بڑھے پیار سے ربط


سرِ شوریدہ کو ہو دَر سے میل کمرِ خستہ کو دِیوار سے ربط


اے حسنؔ خیر ہے کیا کرتے ہو یار کو چھوڑ کر اَغیار سے ربط

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah