Charagh e Eman Ki Lo

چراغِ ایماں کی لَو کو تلوار کر رہا ہوں محبتِ مصطفؐےٰ کی یلغار کر رہا ہوں



مری ولادت بھی صحنِ بوبکر میں ہوئی تھی میں اُن کو سارے وجود سے پیار کر رہا ہوں



یہ حجرہ بھی کاش میرے آقا پسند کر لیں نظر کو دہلیز دل کو دیوار کر رہا ہوں



لئے کھڑی ہیں ہوائیں احرام خوشبوؤں کے حضورؐ کی خاکِ پا کو دستار کر رہا ہوں



فراز کوثر پہ جا کے نکلوں گا دیکھ لینا میں اُن کے دریا کو ڈوب کر پار کر رہا ہوں



ہر اک اندھیرے سے دل کو خالی کرا لیا ہے اب اپنی پر چھائیاں بھی مسمار کر رہا ہوں




Get it on Google Play



عبادتیں بھی انہی کے صدقے قبول ہوں گی اسی لئے یاد انھیں لگاتار کر رہا ہوں



یہ زخم ہجرِ رسولؐ بھی ٗ روح کی غذا ہیں یہ زخم کھا کر ہی روزہ افطار کر رہا ہوں



مرے خدا میرے دیدہ و دل وسیع کر دے میں اپنے حصے کی مدحِ سرکار کر رہا ہوں



اذان سے کم نہیں مری نعت بھی مظفر بلال و حسّان کا میں کردار کر رہا ہوں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah