We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Chamak Jaye Muqaddar Ka Sitara Ya Rasool AllahNot Verified

Muhammad Ali Sabri

چمک جاۓ مقدر کا ستارا یا رسول اللہؐ بس اتنا کام ہوجاۓ خدارا یا رسول اللہؐ


سہارا چاہیےاُمت کی کشتی ڈگمگاتی کو کرم کی اِک نظر دےگی کنارایارسول اللہؐ


شفاعت کاجہاں ہو منبعِ جود و سخا آقاؐ سراپا معصیت دامن ہمارا یا رسول اللہؐ


نہ ہو جس میں خوشبومدینےکی فضاؤں کی نہیں ایسی کوئی جنت گوارا یا رسول اللہؐ


سدا مشکل کشائی کیلۓ تشریف لاۓ ہیں جہاں بھی آپ کو جس نےپکارایارسول اللہؐ


خداۓ لم یزل کی محفل انجم ادھوری تھی ہوۓ نہ آپ جب تک بزم آرا یارسول اللہؐ


ہوئیں جن پرعطا کی بارشیں، ان خوش نصیبوں کی قدم بوسی کرے عالم یہ سارا یا رسول اللہؐ



Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play


کہاں حسرت رہی خلد بریں کی ان فقیروں کو ملا ہو جن کوبس مدنی دوارا یا رسول اللہؐ


کھڑا ہے صابریؔ بھی دامنِ اُمید پھیلاۓ ملے اس کو بھی رحمت کااشارہ یارسول اللہؐ

Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah