Chale Hain Sue Taiba Kaafle Phir

چلےہیں سُوۓ طیبہ قافلے پھر بڑھے جاتےہیں میرے فاصلے پھر



طلب گار نگاہِ شاہؐ دیں ہیں میرے اوراق میرےحاشیےپھر



سنا ہے اُن کی تشریف آوری ہے سجاۓ جارہا ہوں راستے پھر



میرے حالات آقاؐ جانتے ہو مجھے کہنا نہیں کچھ آپ سے پھر



ہے رشکِ لالہ و گل کی جو آمد معطرہو رہےہیں رت جگے پھر




Get it on Google Play



طوافِ روضۃ اطہر کریں تو چمک پاتے ہیں سارے آئینے پھر



متاع عشق سینوں میں اگر ہو جنم لیتے نہیں ہیں وسوسے پھر



قلم اٹھے تریؐ توصیف کو جب اترتےہیں ردیف و قافیے پھر



بلاوا چاہۓ طیبہ نگر سے بسے یہ صابری یا چل بسے پھر

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah